اسلام آباد : ورلڈ دنگل چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

10

اسلام آباد، 1 فروری ( اے پی پی): اسلام آباد میں ورلڈ دنگل چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا-

رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم کاظمی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں کو صحت کی سرگرمیوں سے منسلک کرنے کےلئے پرجوش ہیں اور

پوری دنیا میں پاکستان کو دیسی کشتی میں سرخرو کرنا  ہمارا مقصد ہے۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر رنگ آف پاکستان کے چیئرمین پیر سید عاصم کاظمی اور پاکستان میں روایتی کھیلوں کے صدر نواب فرقان کے درمیان کھیلوں کے فروغ کے لیے مفاہمتی یادداشت کے معاہدے پر دستخط پر کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ رنگ آف پاکستان کے زیر سایہ بیشتر ممالک پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کھیلوں سے پیار کرنے والا ملک ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیسی کشتی کو سمجھنے کے لیے دو سے تین سال لگے۔دیسی کشتی کے فروغ کےلئے  تشکیل کمیٹی پورے پاکستان سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز منعقد کروا رہے ہیں جس میں  20 ریسلرز کو ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے اس میدان میں مواقع دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں دیسی کشتی کا بڑا فیسٹیول کروائیں گے جس میں ان پہلوانوں کو بین الاقوامی پہلوانوں کے ساتھ میدان میں اترایں گے۔

رنگ آف پاکستان کے سی ای او عمران شاہ نے کہا کہ لاہور میں ٹیلنٹ  ہنٹ پروگرام میں چنے جانے والے پہلوانوں کو یو کے لے جا کر بین الاقوامی سطح پر اکھاڑے میں اترایں گے۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان میں دنگل ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائے گا-

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ دیسی کشتی کو زندہ رکھنے کےلئے پاکستان نے اپنا کردار ادا کیا، برضغیر کے نامور پہلوان اس خطے نے پیدا کیے۔

ورلڈ دنگل چیمپین شپ کا دنگل اس کھیل کی پزیرائی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ پہلوان بشیر بھولا نے کہا کہ دیسی کشتی کے فروغ میں رنگ آف پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔