اسلام آباد ، 18 فروری( اے پی پی (:رمضان المبارک کی آمد پر وفاقی دارالحکومت میں رمضان بازار سج گئے،
ضلعی انتظامیہ شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے لیے سرگرم ہے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی جانب سے شہر بھر کے رمضان بازاروں کا دورہ کیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اشیاء ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ بازار میں حکومتی ریٹ لسٹ کے مطابق تمام اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے گی۔
ڈی سی اسلام آباد نے ترنول، ایچ نائن، بارہ کہو، جی سکس، جی الیون، پاکستان ٹاؤن رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈی سی اسلام آباد نے بازار میں فریش سبزی، پھل، انڈوں، چکن، کریانہ کے سامان کا جائزہ لیا۔ڈی سی اسلام آباد نے گھی، چینی سمیت دیگر اشیاء کی دستیابی اور کوالٹی کا بھی جائزہ لیااور اسکے ساتھ ساتھ بازار میں متعلقہ مجسٹریٹ کی ہمہ وقت موجودگی، سکیورٹی، صفائی اور پارکنگ کے عمل کا بھی جائزہ لیا گیا ۔
ڈی سی اسلام آباد نے ہدایت جاری کی کہ اسسٹنٹ کمشنرز روزانہ کی بنیاد پر رمضان بازار کے حوالے سے رپورٹ جمع کروائیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے التماس کی کہ اشیاء کی خریداری ریٹ لسٹ کے مطابق کریں۔
ڈی سی اسلام آبادنے کہا کہ شہری گراں فروشوں کی شکایات موقع پر موجود پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سے لازمی کریں۔











