کوئٹہ ،02 جنوری(اے پی پی): رکن بلوچستان اسمبلی میر علی مدد جتک نے صوبائی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ پیر کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے علی مدد جتک سے حلف لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی، صوبائی وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، صوبائی سیکرٹریز اور سیاسی اشخاص موجود تھے۔











