اسلام آباد، 02 فروری(اے پی پی ): سینیٹر عابد شیر علی نے یوم کشمیر کے حوالے سے اے پی پی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ ایک بہت ہی حساس اور پیچیدہ مسئلہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے حقوق اور آزادی کے لیے لڑنا پڑ رہا ہے، اور یہ بہت ہی دکھ کی بات ہے کہ انہیں ظلم اور جبر سہنا پڑ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کے باعث کشمیر کے لوگوں کو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اور یہ ضروری ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اس مسئلے پر توجہ دی جائے اور کشمیر کے لوگوں کے حقوق کا دفاع کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کشمیر کے لوگوں کو اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق اور اپنی زندگی کو امن اور آزادی کے ساتھ گزارنے کا موقع ملنا چاہیے اور کہا کہ مسئلہ کشمیر کو یو این کی قرادادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح معرکہ حق میں بھارت کو جواب دیا ہے اسی طرح کشمیریوں کو بھی بھارت کے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔











