لاہور، 03 فروری(اے پی پی) : صدر ورلڈ بینک اجے پال سنگھ بنگا کی خوشاب آ مد پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرزمان نے استقبال کیا۔ کمشنر ، ڈی سی ،و دیگر اعلیٰ افسران موجود بھی موجود تھے۔اجے پال سنگھ بنگا نے مین بازار خوشاب میں اپنے آباؤ اجداد کے گھر کا دورہ کیا۔
صدر ورلڈ بینک نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیرِ انتظام گوردوارہ سنگھ سبھا خوشاب میں حاضری دی۔اجے بنگا نے گوردوارہ میں کیے گئےتزئین و آرائش اور انتظامات کو سراہا۔ اجے پال سنگھ بنگا کو ان کے آ باؤ اجداد کے گھر سے متعلق ریونیو ریکارڈ دکھایا گیا ہے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نےسکھ ورثے کے تحفظ سے متعلق اقدامات پر بریفنگ دی۔چیئرمین بورڈ نے اجے بنگا کو خصوصی تحائف پیش کیے۔اجے بنگا نے پاکستان میں مذہبی آزادی اوربین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کو قابلِ تحسین قرار دیا۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ مذہبی ورثے کے تحفظ میں بین الاقوامی معیار پر عمل پیرا ہے، ضلعی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کےسکیورٹی انتظامات مؤثر اور مثالی رہے۔چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرزمان نے کہا کہ دورے سے پاکستان کا مثبت تشخص بین الاقوامی سطح پر مزید اجاگر ہوامتروکہ وقف املاک بورڈ سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی اور مذہبی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔











