داد پولیو مہم کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ یہ مہم 5 فروری تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر میں پانچ سال سے کم عمر 3 لاکھ 85 ہزار 27 سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے۔
افتتاحی تقریب میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فرحان سعید، ڈاکٹر ریاض حسین اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر ان کی فنگر مارکنگ بھی کی۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کہا کہ انسداد پولیو مہم میں تمام محکمے بھرپور کردار ادا کریں، پولیو ٹیموں کی سکیورٹی اور مائیکرو پلان پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں اور کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے ضرور پلوائیں تاکہ ملک کو پولیو فری بنایا جا سکے۔











