ملتان 23 فروری )اے پی پی):ایم ڈی ہارٹی کلچر ایجنسی ملتان کریم بخش کا شہر میں جاری رمضان المبارک کی مناسبت سے لائٹس کی تنصیب کا جائزہ۔ احکامات جاری کر دیے۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ ذکریا پارک، عید گاہ گرین بیلٹ۔ گھنٹہ گھر چوک، نو نمبر چوک، بوسن روڈ اور برانڈ روڈ کو لائٹس سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایات پر شہر میں لائٹس کی تنصیب جاری ہے۔ سی ایم پنجاب کے شہروں کو خوبصورت بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔ کمشنر ملتان کی سر براہی میں شہر کو خوبصورت بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔ شہر میں بیوٹیفیکیشن بارے میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔











