وفاقی وزیر مذہبی امورسردار محمد یوسف کا خدام الجاج کی تربیتی تقریب سے خطاب

11

اسلام آباد،18فروری(اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے حج کمپلیکس اسلام آباد میں حج 2026 میں مسابقتی عمل کے ذریعے کامیاب قرار پائے جانے والے خدام الجاج کی 10 روزہ تربیت مکمل ہونے پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس سال حج پر جانے والے عازمین حج کو کھانے پینے ، رہائش ، ٹرانسپورٹ کی یکساں اور معیاری سہولیات فراہم کریگی ، ہمارے تربیت یافتہ خدام الجاج  پاکستانی عازمین حج کی خدمت ،سعودی ریگولیشن کے عین مطابق نظم و ضبط اور ممکنہ چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں ۔

 حج 2026 کے لئے خدام الجاج کے اعلیٰ معیار کی تربیت کو سراہتے ہوئے  انھوں نے کہا ہے کہ اس سال تقریباً 38ہزار امیدواروں میں سے 800 خوش نصیب خواتین و حضرات ہیں جنہیں “خدام لحجاج” بننے کا موقع ملا ہے۔ یہ محض ایک ڈیوٹی نہیں بلکہ ایک بڑا اعزاز ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس بار خواتین حجاج کی بہتر معاونت کے لیے ہم نے فی میل سٹاف کی تعداد بھی 45 سے بڑھا کر 85 کر دی ہے۔