پانچ فروری، کشمیر کے حق میں ایک اہم دن، ہم اس دن کو بڑے اہتمام سے منائیں گے، ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی

12

اسلام آباد، 03  فروری(اے پی پی ):ممبر قومی اسمبلی شاہدہ اختر علی نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 فروری کا دن کشمیر کے حق میں ایک اہم دن ہے اور ہم اس دن کو بڑے اہتمام سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سے کشمیر کے حق میں آواز اٹھائی ہے اور کشمیریوں کی قربانیوں کو سراہا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ مسئلہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیا جائے۔