اسلام آباد، 03 فروری (اے پی پی ): ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اے پی پی ویڈیو نیوز سروس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور اسے پاکستان سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ وقت ضرور لگے گا لیکن کشمیر پاکستان کا حصہ بنے گا اور ضرور بنے گا۔











