اسلام آباد 13 فروری ( اے پی پی (:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے آئی پی یو کے سیکریٹری جنرل مارٹن چونگونگ سے ملاقات کے دوران پارلیمانی سفارت کاری اور ادارہ جاتی تعاون کے فروغ پر اتفاق اور باہمی دلچسپی کے امور پر زیر بحث رہے ۔اس موقع پر انہوں نےآئی پی یو کے عالمی کردار اور جمہوری اقدار کے فروغ کو سراہا گیا۔
چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان آئی پی یو رکنیت کو انتہائی اہمیت دیتی ہےاورملاقات میں مضبوط اور غیرجانبدار پارلیمانی سیکرٹریٹس کو مؤثر سفارت کاری کی بنیاد قرار دیا ۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سینیٹ سیکرٹریٹ کی آئی پی یو سرگرمیوں میں فعال اور بروقت شمولیت کا اعادہ اورخصوصی طور پر قانون سازی، اقلیتوں کے تحفظ اور صوبائی نمائندگی میں سینیٹ سیکرٹریٹ کا کلیدی کردار رہا ہے۔
پائیدار ترقیاتی اہداف پارلیمانی ٹاسک فورسز کی معاونت سے جاری ہےموسمیاتی تبدیلی اور سیلابی چیلنجز پر پارلیمانی نگرانی کو مؤثر بنانے پر بھی زور دیا گیا۔موسمیاتی حکمرانی میں آئی پی یو کی رہنمائی کی تعریف اورآئی پی یو اور سینیٹ سیکرٹریٹ کے مابین باقاعدہ رابطوں کی تجویز دی گئی۔
اس موقع پر پارلیمانی جدیدکاری، ڈیجیٹلائزیشن اور مصنوعی ذہانت کے استعمال پر تعاون کی ضرورت آئی پی یو کے ساتھ قریبی اور نتیجہ خیز تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔آئی پی یو سیکرٹری جنرل کی جانب سے سینیٹ آف پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔











