آئی ایس پی آر کی جانب سے “جرأت کے نشان” کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی گئی

19

اسلام آباد،31 مارچ (اے پی پی ): آئی ایس پی آر کی جانب سے “جرأت کے نشان” کی سنسنی خیز قسط ریلیز کر دی گئی ہے۔

یہ کہانی میجر علی شہید اور حوالدار نثار شہید کی جرات کی داستان ہے، جنہوں نے ژوب، بلوچستان میں ایک خطرناک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں دشمن کا مقابلہ کیا بھاری اسلحہ سے لیس دہشت گردوں کے خلاف، کم تعداد کے باوجود ایس ایس جی ٹیم نے کامیاب حکمتِ عملی اور ثابت قدمی کی اعلیٰ مثال قائم کی، ان جری جوانوں نے فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کو نہ صرف روکا بلکہ واصلِ جہنم بھی کیا۔

اس آپریشن میں میجر علی اور حوالدار نثار نے بہادری اور قربانی کی ایک نئی تاریخ رقم کی،اپنی جرأت سے انہوں نے معصوم شہریوں کو بچایا اور ہمیشہ کے لیے قومی ہیروز میں اپنا نام لکھوا لیا۔

یہ قسط ان کی عظیم قربانی اور استقامت کو سلام پیش کرتی ہے اور یاد دلاتی ہے کہ پاکستان کا امن شہداء کے لہو کا مرہونِ منت ہے ۔