اسلام آباد،15 مارچ ( اے پی پی):سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک افواج نے 14 اور 15 مارچ کی درمیانی شب افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرتے ہوئے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے زیر استعمال مزید ٹیکنیکل تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران قندھار میں ایک انتہائی اہم زیر زمین ٹیکنیکل ایکوپمنٹ اسٹوریج ٹنل کو تباہ کر دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ٹنل افغان طالبان اور دہشت گرد عناصر کی جانب سے ٹیکنیکل آلات کے ذخیرے کے طور پر استعمال کی جا رہی تھی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن “غضب للحق” کے تحت کارروائیاں اپنے اہداف کے حصول تک جاری رہیں گی۔











