شجاع-آباد 03 مارچ )اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند نے شہر کے مختلف علاقوں میں ستھرا پنجاب سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ صفائی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود سینیٹیشن اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی چیک کی۔ تحصیل منیجر ستھرا پنجاب کو واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی اور گلی محلوں کی باقاعدہ صفائی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
دوران معائنہ اسٹریٹ لائٹس کی فعالیت بھی چیک کی گئی۔ خراب اور بند لائٹس کی نشاندہی کر کے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر حمزہ راؤ کو فوری مرمت کے احکامات جاری کیے گئے تاکہ شہریوں کو سہولت اور تحفظ فراہم ہو سکے۔
اس موقع پر تحصیل منیجر ستھرا پنجاب اور میونسپل آفیسر کو تاکید کی گئی کہ صفائی کے معیار میں بہتری لائی جائے اور شہر بھر میں اسٹریٹ لائٹس کی بلا تعطل فعالیت کو یقینی بنایا جائے۔











