شجاع آباد 12 مارچ )اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ڈاکٹر ثناء رام چند کی زیر صدارت ستھرا پنجاب پروگرام کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تحصیل منیجرز( (MWMC اور کنٹریکٹر)، اسسٹنٹ منیجرز، فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز اور یو سی سپروائزرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کی سرگرمیوں اور مختلف یونین کونسلز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کی کہ کوڑا کرکٹ کی بروقت تلفی، گلی محلوں کی باقاعدہ صفائی اور صفائی کے نظام کی مؤثر نگرانی کو یقینی بنایا جائے۔
انہوں نے مزید ہدایت کی کہ صفائی کے عملے کی حاضری، مشینری کے مؤثر استعمال اور عوامی شکایات کے فوری ازالے پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے مقاصد کو کامیابی سے حاصل کیا جا سکے۔











