اسلام آباد، 12مارچ(اے پی پی): اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے تعاون سے اسلام آباد کے سیکٹر جی4- 11 میں رمضان سہولت بازار کے اندر سجا ہے خواتین کا عید بازار جس میں روز مرہ اور عید کی شاپنگ کی اشیاء بیچنے والی بھی خواتین ہیں اور خریدنے والی بھی خواتین ہیں۔
انٹرنیشنل ویمن ڈے کے موقع پر شروع کیے گئے اس بازار میں ڈیزائنر ڈریسز، ہوم ڈیکور سے لے کر جیولری، ریزن آرٹ، بچوں کے گارمنٹس، خواتین کے ملبوسات، ہینڈ بیگز، گروسری کی اشیا، ہربل پراڈکٹس، میک اپ کا سامان اور ٹیلرنگ کی سہولت بھی موجود ہے جبکہ بازار کو کیش لس بنانے کے لیے جگہ جگہ کیو ار کوڈ اور دیگر ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں۔
سٹال ہولڈرز ذیادہ تر خواتین ہیں اور اپنی ہاتھ سے بنی اشیا سیل کر رہی ہیں۔ بازار میں چاند رات پر بھی رنگا رنگ مہندی اور چوڑیوں کے سٹال سجاۓ جائیں گے۔











