بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل کے شواہد ایک بار پھر بے نقاب

14

اسلام آباد، 04 مارچ (اے پی پی): کینیڈا میں سکھ رہنماؤں کے قتل اور بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی پالیسی کے واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں

کینیڈا کی انٹیلیجنس  ایجنسی کے ترجمان کے مطابق بھارت کینیڈا میں غیر ملکی مداخلت اور جاسوسی کا بڑا مجرم ہے۔

کینیڈین جریدے دی پوسٹ کے مطابق کینیڈین سیکیورٹی انٹیلیجنس سروس  کے ترجمان ایرک بالسام نے بذریعہ ای میل اس موقف کی تصدیق کی

نیشنل پوسٹ کے مطابق کینیڈا کی سکھ کمیونٹی میں بھارت کے حوالے سے  شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے جبکہ سابق کینیڈین وزیراعظم نے بھی  سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں  بھارتی دہشت گردی کے ناقابل تردید شواہد پیش کیے۔

نیشنل پوسٹ کے مطابق بھارتی حکومت سے منسلک شرپسند عناصر کینیڈا میں قتل، بھتہ خوری اور دیگر  سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

ماہرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم  کی انتہاپسند حکومت ریاستی دہشت گردی سے خالصتان رہنماؤں کو منظم طریقے سے نشانہ بنا رہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی”را” کے ذریعے بھارتی ریاستی دہشت گردی شدت اختیار کر چکی ہے،بھارت کی اقلیتوں، بالخصوص سکھوں اور مسلمانوں، کے خلاف ریاستی دہشت گردی روکنا عالمی ذمہ داری ہے۔