ترکیہ اور مصر کے وزیرِ خارجہ  کی وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

70

اسلام آباد، 29 مارچ ( اے پی پی): ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فدان اور مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر بن عبدالعاطی کی وزیرِ اعظم سے ملاقات کیلئے وزیرِ اعظم ہاؤس آمد، وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے  امور خارجہ  سید طارق فاطمی نے وزرا خارجہ  کا استقبال کیا-

وزیرِ اعظم نے اپنے دفتر میں  مہمان وزرا خارجہ کا پرتپاک  استقبال کیا۔ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار ، مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹننٹ جنرل محمد عاصم ملک نے شرکت کی۔