اسلام آباد،29مارچ (اے پی پی):ترکیہ کے وزیرخارجہ حکان فدان چار فریقی اجلاس میں شرکت کیلئے اسلام آباد پہنچ گئے ۔ پاکستان آمد پر ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ برائے افغانستان اور مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی نے ان کا استقبال کیا ۔
چار فریقی اجلاس نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی دعوت پر خطے کی موجودہ صورتحال پر آج اتوار کو یہاں شروع ہوگا جو دو روز جاری رہے گا۔ مصر کے وزیر خارجہ بدر عںلبد العاطی بھی اجلاس میں شرکت کیلئے پہنچ چکے ہیں۔











