اسلام آباد ، 19مارچ(اے پی پی): رمضان کا آخری عشرہ، راولپنڈی کے اندرون بازاروں اور اسلام آباد کے عید بازار میں رش بڑھ گیا۔ عید الفطر کی آمد اور عید کی تیاریوں سے بازاروں میں خواتین کا رش بڑھ جاتا ہے اور عید کے تہوار کی خوشیاں دوبالا ہو جاتی ہیں۔ کہیں چوڑیوں کے سٹال ہیں ساتھ میں مل رہی ہے مہندی کی کونز ، مہندی سٹکرزاور کہیں لگے ہیں جیولری کے سٹال جہاں خواتین کا رش لگا ہے۔
رولپنڈی پیر ودھائی کی ہول سیل چوڑی مارکیٹ میں بھی دکانداروں کا رش لگا ہے جہاں سے تمام لوکل مارکیٹس اور سٹالز پر چوڑیاں سپلائی کی جاتی ہیں۔
چاند رات کو سب سے زیادہ رش ہوتا ہے درزیوں کی دکانوں پر اور دوپٹہ پیکو کی مشین کے پاس جہاں پیکو کے نت نئے ڈیزائن بن رہے ہیں۔راولپنڈی کے اندرون بازاروں میں افطار کے بعد لوگ خریداری کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں عورتیں، بوڑھے، بچے اور جوان ہر کوئی عید کے لیے اپنی خریداری میں مصروف ہے۔











