لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کی رہائشگاہ پر ثمین رانا اور تمام مقامی کھلاڑیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام

18

اسلام آباد، 19 مارچ ( اے پی پی): لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر لاہور قلندرز  کے آنر ثمین رانا اور تمام  مقامی کھلاڑیوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا۔

زمبابوے کے آل راونڈر سکندر رضا اور منیجمنٹ کے اراکین نے بھی افطار ڈنر میں شرکت کی۔

 اسلام آباد میں لاہور قلندرز  کا تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ  لگایا گیا تھا جو کہ بارش  کے باعث نہ ہو سکا۔

لاہور قلندرز  اسکواڈ کے اراکین 23 مارچ کو  لاہور میں اکٹھے ہوں گے۔