سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ کی  کراچی میں سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ پر آمد

12

اسلام آباد،24 مارچ (اے پی پی ):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے کراچی میں سینیٹر شیری رحمان کی رہائش گاہ  آمد پر

 ان کی بیٹی ماروی خورشید ملک کے انتقال پر فاتحہ خوانی اور اظہار تعزیت کیا۔

سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب اور بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی۔ سردار ایاز صادق نے کہا کہ اکلوتی بیٹی کا اچانک انتقال آپ کے لیے بہت بڑا صدمہ ہے اور آپ کے غم میں ہم برابر کے شریک ہیں۔

ڈپٹی سپیکر غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی سینیٹر شیری رحمان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ  کو یہ پہاڑ جیسا غم اور صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور استقامت عطاء فرمائے اور مرحومہ کی درجات بلند فرمائے۔