اسلام آباد ، 12 مارچ (اے پی پی ): سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ و محصولات کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں مالیاتی اور معاشی امور سمیت مختلف متعلقہ معاملات پر غور کیا گیا۔
اجلاس کے دوران ارکان کو توانائی اور معیشت سے متعلق بعض امور پر بریفنگ دی گئی جبکہ ارکان نے بھی اپنی آراء کا اظہار کیا۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ پالیسی سازی اور حکومتی فیصلوں میں عوامی مفاد کو مدنظر رکھا جائے اور معاشی استحکام کے لئے مناسب اقدامات جاری رکھے جائیں۔
اجلاس میں بعض مالیاتی ضوابط کے اطلاق سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور اس حوالے سے معاملات کا مزید جائزہ لینے کے لئے ذیلی کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کی گئی جو متعلقہ اداروں سے مشاورت کے بعد اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
کمیٹی کو توانائی کی فراہمی اور معاشی صورتحال سے متعلق حکومتی اقدامات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ معیشت کے استحکام اور کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر بنایا جائے۔











