لاہور، 12مارچ(اے پی پی): صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے لاہور میں مختلف بس اڈوں کا اچانک دورہ کیا۔زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپوٹرز کے ساتھ سختی سے نمٹنے کیلئے اقدامات جاری کر دیے گئے،وزیر ٹرانسپورٹ ،سیکرٹری آر ٹی رانا محسن اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر نے بس اسٹینڈز پر مسافروں کو فراہم کی جا رہی سہولیات جن میں انتظار گاہ، بیت الخلاء اور صفائی ستھرائی سمیت دیگر ضروری اقدامات کا جائزہ لیا۔بلال اکبر خان کا مسافروں سے کرائے بار ے استفسار ، شکایات پر فوری ایکشن لیتے ہوئے زائد وصول کی گئی کرائے کی تمام رقم مسافروں کو موقع پر واپس کر دی گئی۔گاڑیوں کی فرنٹ سکرین پر مقررہ کرایہ آویزاں نہ کرنے پر 3 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد کرنے جبکہ صوبائی وزیر نے تمام متعلقہ افسران کو مسلسل فیلڈ میں رہنے کی ہدایت اور عید پر زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت ترین کارروائیاں جاری رکھنے کا حکم-اوورچارجنگ سمیت تمام شکایات سے متعلق خصوصی سکواڈ اور کنٹرول روم قائم کر دیا۔مسافر اپنی شکایت ہیلپ لائن نمبر 1071 پر درج کرا سکتے ہیں۔وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ عید پر کسی صورت معمول سے زائد کرایہ وصول کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام اضلاع میں موجود محکمہ ٹرانسپورٹ کے حکام ٹرانسپورٹ کرایوں کی سخت مانیٹرنگ کریں۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ کسی طور زائد کرایہ نہ دیں اور زیادتی کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔اوور لوڈنگ اور بسوں کی چھتوں پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی۔











