صدر مملکت کی مرحوم غلام سرور انڑ کے گھر آمد، لواحقین سے اظہار تعزیت

18

نواب شاہ۔20مارچ (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری جمعہ کو نواب شاہ کے قریبی گائوں کھڈر میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مرحوم غلام سرور انڑ کے گھر گئے اور ان کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے مرحوم غلام سرور انڑ کے صاحبزادگان شہزاد سرور، شان سرور اور کاشف سرور سے تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے دعا کی۔ اس موقع پر ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ، صوبائی وزیر علی حسن زرداری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔