اسلام آباد,6مارچ (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایم این اے سعد اللہ کے والد سابق رکن قومی اسمبلی ناصر خان بلوچ کے لئے فاتحہ خوانی کروائی گئی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ نے ایوان کو بتایا کہ رکن قومی اسمبلی سعد اللہ کے والد وفات پاگئے ہیں ان کے لئے فاتحہ خوانی کروائی جائے۔ان کے کہنے پر میجر ریٹائرڈ طاہر اقبال نے فاتحہ خوانی کرائی۔











