قومی اسمبلی میں علی ریجانی اور دیگر مرحومین  کے لئے فاتحہ خوانی

14

اسلام آباد،30مارچ  (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ایرانی پارلیمنٹ کے سابق سپیکر علی ریجانی،سینیٹر شیریں رحمان کی صاحبزادی، مقداد علی خان کے والد،اویس جھکڑ کے والد،سعد اللہ بلوچ کے والد کے لئے فاتحہ خوانی کرائی گئی۔پیر کو قومی اسمبلی میں سپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ علی لاریجانی سے ان کا 15 سالہ تعلق رہا ہے۔کئی ارکان کی بھی ان سے ملاقاتیں رہیں،وہ تین دفعہ سپیکر کے منصب پر فائز رہے،وہ اسرائیل کی بربریت کا شکار ہوئے ہیں،ان کے لئے بھی فاتحہ خوانی کرائی جائے۔اجلاس میں جی سی سی ممالک اور فلسطین میں شہید ہونے والوں کے لئے بھی فاتحہ خوانی کرائی گئی۔