لاہور: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے سلیکشن کمیٹی کے اراکین کی ملاقات

12

لاہور،14مارچ (اے پی پی ):حسن نقوی سے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے اراکین نے ملاقات کی جس میں ٹیم کے انتخاب اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ بغیر کسی دباؤ کے دیانتداری کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی کی بلاجواز تنقید کی پرواہ نہ کی جائے اور میرٹ کو ہر صورت مقدم رکھا جائے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سلیکشن کمیٹی کو ان کی مکمل حمایت حاصل ہے اور وہ قومی ٹیم کے بہترین مفاد میں فیصلے کریں۔

اس موقع پر سلیکشن کمیٹی کے اراکین مصباح الحق، سرفراز احمد، اسد شفیق اور عاقب جاوید نے چیئرمین پی سی بی کی جانب سے اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔