ملتان، 23 مارچ(اے پی پی): کمشنر ملتان عامر کریم خاں اور ریجنل پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بے سہارا بچوں کے ساتھ عید کی خوشیاں منائیں۔ اس موقع پر دونوں افسران نے بچوں میں کھلونے اور دیگر تحائف تقسیم کیے، جس سے بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔
اس موقع پر کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ بے سہارا بچوں کو خوشیوں میں شامل کرنا عید کا اصل پیغام ہے اور ہمیں چاہیے کہ معاشرے کے ان طبقات کو بھی اپنی خوشیوں میں شریک کریں۔آر پی او عثمان اکرم گوندل نے کہا کہ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ لانا سب سے بڑی خوشی ہے اور ایسے اقدامات سے محبت اور احساسِ ذمہ داری کو فروغ ملتا ہے۔











