میٹھی عیدکا خاص تحفہ قصوری پھینیاں

13

قصور۔ 18مارچ (اے پی پی):میٹھی عیدپرقصوری پھینیاں کھائی نہ جائے ایساہونہیں سکتا۔میٹھی عیدکا خاص تحفہ قصوری پھینیاں۔قصورکی مشہورسوغاتوں میں سے ایک سوغات قصوری پھینیاں بھی ہیں۔میدے سے بنی ہوئی قصوری پھینیاں خالص گھی میں تیارکی جاتی ہیں اوراپنی لذت اورخوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے پاکستان بھرمیں مشہورہیں۔ویسے تو قصورکی بے شمار سوغاتیں ہیں لیکن قصوری پھینیوں کا اپنا الگ ہی مزہ ہے‘بڑا ہویاچھوٹا ہر کوئی اسے شوق سے اور مزے سے کھاتاہے۔عیدالفطرکی آمدکے ساتھ ہی قصوری پھینیوں کی ڈیمانڈمیں بھی زبردست اضافہ ہوجاتاہے۔ میں اس وقت ایک سویٹ شاپس پرموجودہوں جہاں پر عوام اپنے لئے اور اپنے پیاروں کیلئے قصوری پھینیاں خریدنے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پرشہریوں نے  “اے پی پی” سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصوری پھینیاں عیدکا خاص تحفہ ہیں جسے بچے اوربڑے شوق اورمزے سے کھاتے ہیں‘ میٹھی عیدپر قصوری پھینیوں کا الگ ہی مزہ ہوتاہے جواپنی لذت اورذائقہ سے عیدکامزہ دوبالاکردیتی ہیں اسی لئے قصوری پھینیوں کو شوق سے کھایا جاتاہے۔شہریوں نے بتایا کہ قصوری پھینیوں کو خالص گھی سے تیارکیاجاتاہے اورخاص طورپر عیدالفطرکے پُرمسرت موقع پرفیملیزخودبھی کھاتے ہیں اوراپنے پیاروں کو تحفے کے طورپربھی بھیجتے ہیں۔ماشاء اللہ قصوری پھینیاں بڑی زبردست ہے‘قصوری پھینیوں کو اپنے گھرکیلئے اوراپنے پیاروں کیلئے خریدنے کیلئے آئے ہیں۔