چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ

14

اسلام آباد ، 18 مارچ ( اے پی پی): چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ممبر انجینئرنگ اور دیگر متعلقہ افسران کے ہمراہ زیر تعمیر نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے کا دورہ کیا اور اس منصوبے کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ اور تفصیلی معائنہ  کیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران نے چیئرمین سی ڈی اے کو نیشنل پولیس اکیڈمی منصوبے میں ہونے والی پیش رفت سے متعلق بریفنگ  دیتے ہوئے کہا کہ

نیشنل پولیس اکیڈمی کے منصوبہ میں 9 منزلوں پر مشتمل عمارت کی تعمیر شامل ہے جس میں سے 8 منزلوں کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ نیشنل پولیس اکیڈمی کی عمارت کے 9ویں منزل پر تعمیراتی کام رواں ماہ مکمل کرلیا جائے گا، منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے عمارت کے فنشنگ اور تزئین و آرائش کا کام بھی تیزی کے ساتھ سے جاری ہے،  نیشنل پولیس اکیڈمی میں جدید ٹریننگ کی سہولیات میں شامل ریپلنگ ٹاور اور ابسٹکلز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں،

چیئرمین سی ڈی اے نے منصوبے کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی، پانی اور دیگر ٹریننگ کی سہولیات کے مناسب انتظامات کو یقینی بنایا جائے،  منصوبے کے باقی ماندہ  تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

چیئرمین سی ڈی اے  نے مزید کہا کہ منصوبے کے اطراف دیدہ زیب لینڈ اسکیپنگ اور ہارٹیکلچر کا کام بھی کیا جائے،وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے شروع کئے گئے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔