اسلام آباد،16مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان اور پاکستان مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے پیر کو ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے وزیراعظم کو آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں خیبر پختونخوا میں مسلم لیگ ن کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔











