اسلام آباد، 5 مارچ (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہباز شریف سے گورنر خیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخواہ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں درپیش مختلف معاملات پر گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔











