وزیراعلیٰ پنجاب کا احسن اقدام،بابابلھے شاہؒ کی نگری قصورشہرمیں“سہولت بازار” قائم

17

قصور،04مارچ(اے پی پی): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا احسن اقدام،بابابلھے شاہؒ کی نگری قصورشہرمیں رمضان المبارک کے مقدس، نیکیوں،بخشش اوررحمتوں کے مہینے میں عوام کی سہولت کیلئے پنجاب بھرکی طرح “سہولت بازار” قائم کئے گئے ہیں جہاں پر عوام اشیائے خوردونوش معیاری اور سستے داموں خریدنے میں مصروف ہیں۔

اس موقع پر انچارج سہولت بازارقصورعمرفرازاورسپروائزرعبدالرزاق نقاش نے”اے پی پی“سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایات پر پورے پنجاب میں سہولت بازار قائم ہوچکے ہیں جہاں پر آٹا،چینی،گھی،پھل،دالوں اورسبزیوں پر عوام کو سبسڈی دی جارہی ہے،سہولت بازارمیں عوام کی شکایات کے حل کیلئے“کمپلینٹ سیل” بھی قائم کئے گئے ہیں اور عوام کی شکایات کوموقع پر حل کیاجارہاہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کابڑا احسن اقدام ہے کہ عوام کی سہولت کیلئے تین کلومیٹر کے فاصلے پراشیائے خوردونوش فری ہوم ڈیلیوری کے ذریعےعوام کی دہلیز پر پہنچارہے ہیں۔

شہریو ں نے بھی“ اے پی پی”سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے مشکورہیں جنہوں نے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں غریب عوام کیلئے سہولت بازارقائم کئے جہاں پرعوام آٹا،چینی،گھی،گوشت،سبزیاں اورپھل معیاری اورسستے داموں خرید رہے ہیں یہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا بڑا احسن اقدام ہے جس سے عوام سہولت بازاروں سے بھرپور ریلیف حاصل کررہے ہیں۔