وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

13

اسلام آباد، 05 مارچ (اے پی پی): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں لیاقت بلوچ، میاں محمد اسلم اور آصف لقمان قاضی شامل تھے۔

ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی کو افغانستان، ایران اور مشرق وسطیٰ و خلیج کی موجودہ صورتحال پر اِن کیمرہ بریفنگ دی گئی جبکہ وفد کو پاکستان کی سفارتی کوششوں اور اقدامات پر بھی اعتماد میں لیا گیا۔

وفد کو ایران اور خلیجی ممالک میں پاکستانی سفارتخانوں کی جانب سے پاکستانی شہریوں کی سہولت کے لیے کیے گئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، وزیرِ اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ اور وزیرِ مملکت طلال چوہدری بھی شریک تھے۔