وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی

8

لاہور،21مارچ  (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر کی نماز لاہور میں ادا کی۔ وزیر اعظم کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی وزیر اعظم کے ہمراہ تھے۔

 اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی، امت مسلمہ کی سلامتی اور خطے میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر اعظم عام شہریوں اور پارٹی کارکنوں میں گھل مل گئے، فرداً فرداً ان سے عید ملے اور عید کی مبارکباد کا تبادلہ کیا۔