وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریڈ زون کا دورہ

13

اسلام آباد ،2 مارچ(اے پی پی):وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ریڈ زون کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس، ڈپلومیٹک انکلیو اور ریڈ زون پر سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر چیف کمشنر، آئی جی، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور دیگر اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔

طلال چوہدری نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی اور سیکیورٹی انتظامات چیک کیے۔ انہوں نے بہترین فرائض انجام دینے پر جوانوں کی ستائش کی۔ آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے وزیر مملکت کو مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد میں حالات مکمل طور پر نارمل اور پُرامن ہیں اور سرکاری و نجی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات یقینی بنائے جا رہے ہیں اور عوام سے سیکیورٹی فورسز سے مکمل تعاون کی اپیل کی-