وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اسکردو سے کراچی روانہ

22

اسکردو، 30 مارچ، 2026 وفاقی وزیر براۓ امور کشمیر و گلگت بلتستان و صدر پاکستان مسلم لیگ ن خیبرپختونخوا انجینئر امیر مقام پیر کے روز اسکردو سے کراچی روانہ ہو گئے۔

وفاقی وزیرانجینئر امیر مقام نے اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا اور حکام سے اہم ملاقاتیں کیں جن میں خطے کی ترقی، عوامی مسائل کے حل اور جاری منصوبوں کی رفتار تیز کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفاقی وزیر کراچی میں دو روزہ قیام کے دوران گورنر سندھ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

کمشنر گلگت، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے تین روزہ سرکاری دورہ مکمل کرنے پر وفاقی وزیر کو الوداع کیا۔