اسلام آباد، 28 مارچ ( اے پی پی): وفاقی وزیر امورکشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام تین روزہ دورے پر اسکردو گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں ، اسکردو ایئرپورٹ پر اعلیٰ سرکاری حکام نے پرتپاک استقبال کیا۔
اسکردو میں اہم سرگرمیوں کے بعد وفاقی وزیر گلگت روانہ ہوں گے۔
دورے کے دوران وفاقی وزیر گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات کریں گے۔وفاقی وزیر گلگت بلتستان میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کے امور پر بات کریں گے۔انجینئر امیر مقام کابینہ کے اراکین ، مختلف وفود سمیت مسلم لیگ ن کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کریں گے۔











