اسلام آباد۔5مارچ (اے پی پی):وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری شناخت ہے،عالمی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت وفاق کی سطح پر ہوتی ہے،18 ویں ترمیم کے بعد بہت سے سبجیکٹ صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں۔جمعرات کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات میں شائستہ پرویز ملک کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر شذرہ منصب علی خان نے بتایا کہ صوبوں کے ساتھ رابطوں کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں۔
ریچارج پاکستان پروگرام بلوچستان،سندھ اور کے پی میں ہے۔ریزیلیئنٹ واٹر پراجیکٹ پورے پاکستان میں ہے۔پاکستان ہم سب کی شناخت ہے اور ہم سب پاکستان کے لئے کام کررہے ہیں۔گرین پاکستان پروگرام کے تحت صوبوں کو گرانٹ ملتی تھی،وہ پروگرام اب بھی چل رہا ہے ہر مون سون اور بہار میں اس کے تحت شجر کاری ہوتی ہے۔











