راولپنڈی ،3مارچ(اے پی پی):پاک فوج نے ٹھل سیکٹر میں افغان طالبان کی دراندازی کی کوشش ناکام بنادی اور پکتیکا میں افغان طالبان کی پوسٹ پر قبضہ کرکے پاکستانی پرچم لہرا دیا۔ اس کارروائی میں متعدد خارجی جہنم واصل ہوئے اور افغان طالبان کی مزید تین پوسٹوں کو تباہ کر دیا گیا۔
یہ آپریشن غضب للحق کا حصہ ہے، جو افغان طالبان کی بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔ اب تک 435 افغان طالبان ہلاک اور 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ 188 ٹینک، آرمیڈ گاڑیاں اور آرٹلری گنیں تباہ کی گئی ہیں ۔











