اسلام آباد، 06 فروری ( اے پی پی): فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ پاک چائنہ فرینڈشپ کپ آل پاکستان تھری بائی تھری باسکٹ بال چیمپئن شپ میں آرمی وائٹس، واپڈا گرین، نیوی اور ائیر فورس نے حریف ٹیموں کو شکست دیکر ڈیپارٹمنٹل کیٹگری میں کامیابیاں حاصل کر لی۔
پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پرمنعقدہ ایونٹ کے دلچسپ مقابلے پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسلام آبادمیں جاری ہیں۔ ڈیپارٹمنٹل مقابلوں آرمی وائٹس نے واپڈا ریڈ کو 13 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے شکست دی جبکہ نیوی اے نے پولیس کو 5 کے مقابلے میں 21 پوائنٹس سے ہرایا۔ واپڈا گرین نے آرمی گرین کو 17 کے مقابلے میں 20 پوائنٹس سے زیر کیا، جبکہ پاکستان ائیر فورس نے پولیس وائٹس کو 6 کے مقابلے میں 22 پوائنٹس سے شکست دی۔
وویمنز کیٹیگری میں آرمی ریڈ نے ٹیم الفا کو 2 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے ہرایا جبکہ واپڈا بی نے ڈولفنز کو 2 کے مقابلے میں 19 پوائنٹس سے زیر کیا، نسٹ نے اسلام آباد ٹائٹنز کو 1 کے مقابلے میں 17 پوائنٹس سے شکست دی، اسلام آباد بلز نے الفا بی کو 6 کے مقابلے میں 14 پوائنٹس سے جبکہ لائیکنز نے واہ سپرنگ کو 2 کے مقابلے میں 11 پوائنٹس سے ہرایا۔
ایونٹ کے پہلے روز پاکستان سپورٹس بورڈ کےڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سید نویدالرحمن، ڈائریکٹر نیشنل فیڈریشنز نصراللہ رانا، اسلام آباد اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رضوان الحق رضی، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل اوج ظہور، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے میچز دیکھے۔چار روزہ چیمپین شپ میں ملک بھر سے ٹیمیں تین کیٹگریز ڈیپارٹمنٹل، وویمنز اور کلب کیٹگری میں حصہ لے رہی ہے۔











