چیئرمین سی ڈی اے سے چینی سفارتخانے کے کونسلر زہاؤ ینگ کی ملاقات، سفارتی برادری  کے درپیش مسائل   اور دو طرفہ تعاون  پر تبادلہ خیال

11

اسلام آباد ،26 مارچ( اے پی پی )::چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے چینی سفارتخانے کے کونسلر زہاؤ ینگ کی سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں   جمعرات   کو  ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے دوران وفاقی دارالحکومت میں سفارتی برادری کو درپیش مسائل کے حل، باہمی دلچسپی کے امور، اور دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں چینی سفارتخانے کے ایڈمنسٹریشن ہیڈ سن منگ جی اور چائنیز اتاشی یاہو ڈیلونگ بھی شریک ہوئے، جبکہ سی ڈی اے بورڈ کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن، ممبر انجینئرنگ اور دیگر سینئر افسران نے بھی شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے چینی سفارتخانے کے وفد کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا ۔

چیئرمین سی ڈی اےمحمد علی رندھاوا نے کہا کہ سی ڈی اے سفارتی برادری بالخصوص چینی سفارتخانے کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔چینی کونسلر نے وفاقی دارالحکومت میں چینی سفارتخانے کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر سی ڈی اے کے تعاون پر اظہار تشکر کیا ۔چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں اور چینی سفارتخانے کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنا سی ڈی اے کیلئے انتہائی اعزاز کی بات ہے۔

 محمد علی رندھاوا نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت میں بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے حوالے سے سی ڈی اے نے ایک اہم اقدام شروع کیا ہے۔اس سلسلے میں ڈپلومیٹک انکلیو میں سفارتخانے اور  رہائشی علاقوں میں اسکو متعارف کرایا جا سکتا یے۔چیئرمین سی ڈی اے کہا کہ اس اقدام سے زیر زمین پانی کی سطح بلند اور پانی کی کمی کے مسئلہ کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔چینی کونسلر نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کے اس اہم اقدام کو سراہا۔چینی کونسلر نے چینی سفارتخانے میں سب سے پہلے عملدرآمد کرانے پر آمادگی کا اظہار کیا  چینی سفارتخانہ کو اس اہم اقدام کی رہنمائی فراہم کرنے کیلئے مکمل تیار ہے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے  چینی کونسلر نے شہر کو خوبصورت بنانے کیلئے لینڈ سکیپنگ کیلئے سی ڈی اے کی خصوصی کاوشوں کو سراہا ۔چینی کونسلر نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حالیہ دنوں میں خوبصورت لینڈ سکیپنگ اور ماحول دوست شجرکاری دیکھنے کو ملی ہے۔

چائنا اور پاکستان کے مابین لینڈ سکیپنگ اور ہارٹیکلچر کے شعبے میں مزید تعاون کی گنجائش موجود ہے۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا   نے کہا کہ  چین اس حوالے سے اسلام آباد میں گارڈینا حب ماڈل نرسری اور  ہارٹیکلچر کے شعبہ میں اپنی مہارت اور رہنمائی فراہم کر سکتا ہے جبکہپاکستان اپنے برادر ملک چین کیساتھ تعلقات کو انتہائی عزت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

 ملاقات میں باہمی تعاون اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔