گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات

12

کراچی، 23 مارچ (اے پی پی):گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سندھ گورنر ہاؤس میں پیر کو ملاقات کی اورگورنر سندھ کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے بین الصوبائی ہم آہنگی اور تعاؤن کے فروغ پر اتفاق کیا۔دونوں رہنماؤں نے گفتگو کے دوران عوامی مسائل کے حل اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیااوراس بات پر زور دیا کہ صوبوں کے درمیان تعاؤن اور ہم آہنگی ملک کی ترقی اور عوامی فلاح کے لیے ناگزیر ہے۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے رہنما نئیر بخاری، ندیم افضل چن اور انور عالم خان بھی موجود تھے۔