یوم پاکستان کے حوالے سے آزاد کشمیر کے نوجوانوں  کا  اتحاد، قربانی اور وطن سے لازوال محبت کا  پیغام

13

اسلام آباد، 16 مارچ ) اے پی پی):  یوم پاکستان کی آمد کے موقع پر ثقافتی لباس میں ملبوس آزاد کشمیر کے نوجوانوں نے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔

نوجوانوں کا کہنا ہے کہ وہ اُن بلندیوں کے باسی ہیں جہاں برف پوش چوٹیوں کے درمیان بھی امید کے پھول کھلتے ہیں۔ ان کے مطابق ان کا تعلق ایسی سرزمین سے ہے جہاں کٹھن راستے حوصلے اور عزم کی علامت بن جاتے ہیں۔

‎کشمیری نوجوانوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ہر وادی پاکستان سے محبت اور وفاداری کی گواہی دیتی ہے۔ انہوں نے ہمیشہ کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کل بھی پاکستان کے ساتھ کھڑے تھے، آج بھی ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ زبانیں اور ثقافتیں مختلف ہو سکتی ہیں مگر ان کا پرچم، ایمان اور یقین ایک ہے۔

نوجوانوں کے مطابق  23 مارچ (یوم پاکستان ) ملک کی پائیدار ترقی، امن و امان اور استحکام کے لیے عہد وفا کی تجدید کے طور پر منایا جاتا ہے۔