یومِ پاکستان: ایک عہد، ایک تاریخ اور ایک روشن مستقبل

16

اسلام آباد،  16 مارچ)اے پی پی ):یومِ پاکستان کے حوالے سے مستقبل کے معماروں کے جذبات کی عکاسی کرتا خصوصی ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ ٹیزر میں بچوں کا قومی جوش و جذبہ نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے۔

خصوصی ٹیزر میں بچوں نے مادرِ وطن سے لازوال محبت کا بھرپور اظہار کیا ہے اور وطن سے وابستگی کے جذبات کو اجاگر کیا ہے۔

یومِ پاکستان  نوجوان نسل کو آزاد مملکت کے حصول کے لیے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کا شعور بھی دیتا ہے۔  23مارچ کا دن قوم کو پاکستان کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے لیے متحد رہنے کا پیغام دیتا ہے۔