اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے گھر آمد

11

اسلام  آباد ، 09اپریل (اے پی پی):اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے گھر جاکر ان کی خوش دامن کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے سردار اویس احمد خان لغاری اور ان کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ مرحومہ کا انتقال سوگوار خاندان کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان اور بڑا صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ۔