وساکھی میلہ اور 327 واں خالصہ جنم دن، بھارتی سکھ یاتریوں کی آمد

13

لاہور،09  اپریل(اے پی پی):  وساکھی میلہ اور 327 واں خالصہ جنم دن پربھارتی سکھ یاتری 10 اپریل کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے۔واہگہ بارڈر پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ قمرالزمان سردار رمیش سنگھ کے ہمراہ یاتریوں کا استقبال کریں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق ودیگر افسران استقبال کریں گے۔ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق نے بتایا کہ گردوارہ جنم استھان اور پنجہ صاحب میں تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔یاتریوں کے بسوں کے تمام روٹس پر سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب اور گردودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کو خوبصورتی سے سجا دیا گیا۔ ایڈیشنل سیکرٹری شرائن ناصر مشتاق نے گردوارہ پنجہ صاحب اور ننکانہ صاحب کا دورہ کیا ۔سکھ یاتریوں کے لیے میڈیکل، سفری سہولیات اور فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے گی۔ یاتریوں کی مہمان نوازی اور فول پروف سیکیورٹی کے لیے حکومتِ پنجاب اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے افسران کے متعدد اجلاس منعقد کیے گئے۔ ایڈیشنل سیکرٹری ناصر مشتاق نے یاتریوں کی سہولیات چیک کرنے کے لیے مختلف گردواروں کا معائنہ کیا اور کہا کہ سکھ یاتریوں کی آمد کے سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایات بھی جاری کر دی گئیں۔پاکستانی سرزمین پر سکھ یاتریوں کو بہترین میزبانی فراہم کرنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔وساکھی میلہ کی مرکزی تقریب گردوارہ پنجا صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔