اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان سے ملاقات

12

اسلام آباد،02  اپریل(اے پی پی):  اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان، کینیڈا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک میں پارلیمانی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

کینیڈا کے ہائی کمشنر نے پاکستان کی جمہوری اقدار اور ادارہ جاتی ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں کو سراہا اور تعلیم، سرمایہ کاری اور استعداد سازی جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اعادہ کیا۔

دونوں فریقین نے پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات کے مثبت رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہر سطح پر رابطے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔