اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی خواتین کرکٹرز کے لیے ویمنز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز

13

فیصل آباد، 14 اپریل ( اے پی پی): فیصل آباد کے اقبال سٹیڈیم میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کیٹیگریز کی خواتین کرکٹرز کے لیے ویمنز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جہاں نیشنل ویمنز سلیکٹر اسد شفیق اور ریجنل کوچز کی زیرِ نگرانی نوجوان کھلاڑیوں کے ٹرائلز منعقد کیے گئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیرِ اہتمام شروع ہونے والے یہ ٹرائلز ملک گیر مہم کا حصہ ہیں جو یکم مئی تک پاکستان کے نو مختلف شہروں میں جاری رہیں گے، جن کا بنیادی مقصد نچلی سطح پر باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو تلاش کر کے انہیں قومی دھارے میں شامل ہونے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔